گارڈ حملہ کیس:امریکی عدالت نے گلوکارہ کارڈی بی کوبری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکی عدالت نے معروف گلوکارہ کارڈی بی کو گارڈ حملے کیس سے بری کردیا۔
امریکی ریاست لاس اینجلس کی ایک عدالت نےامریکی گلوکارہ وریپرکارڈی بی کوخاتون گارڈکیساتھ بدسلوکی کےکیس سے بری کردیا،معروف گلوکارہ پرالزام تھا کہ انہوں نے اپنے نوکیلے ناخنوں سے خاتون کے منہ پر حملہ کیا۔
متاثرہ خاتون نےعدالت میں بیان دیا کہ گلوگارہ کے حملے سے وہ کافی تکلیف سے گزریں،جس پر کارڈی بی نے عدالت میں تسلیم کیا کہ گارڈ سے سخت جھگڑا ہوا، لیکن میں نےاس پر ہاتھ نہیں اُٹھایا۔

گلوکارہ نے مؤقف اختیارکیاکہ خاتون نےمیری ویڈیو بنائی جس انہوں نےپرائیویسی کے پیش نظر ویڈیو بنانے سے منع کیا لیکن وہ باز نہ آئیں اس پر وہ طیش میں آگئیں اور انکے مابین جھگڑا ہوگیا۔
عدالت نےخاتون کےلگائے گئےالزام کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئےکیس ختم کردیا اور کارڈ بی کو اس کیس سے بری کردیا
عدالت نے خاتون کی جانب سے 24 ملین امریکی ڈالر ہرجانے کے دعوے کو بھی مسترد کردیا ہے۔