شدیدسمندری طوفان"شکتی "کراچی کے جنوب مغرب میں تقریباً 480 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود
کیپشن: طوفان شکتی
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) شدید سمندری طوفان "شکتی" شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ہے جو 5 اکتوبر تک شمال مغربی اور ملحقہ وسطی شمالی بحیرہ عرب تک پہنچے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران طوفان بتدریج کمزور پڑنا شروع ہوجائے گا،طوفان کے زیر اثر آج بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حب، لسبیلہ،آواران اور کیچ کے اضلاع میں کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
سمندر کے کے ساحل کے قریب 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے،وسطی اور شمالی بحیرہ عرب میں سمندر کی صورتحال آئندہ 36 گھنٹوں تک صورتحال خراب رہنے کا امکان ہے ۔
خیال رہے کہ سمندری طوفان سے پاکستان سمیت کسی ملک کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری