سیاسی جماعتوں کے انٹراپارٹی انتخابات،الیکشن کمیشن نے مانیٹرنگ کا اختیار مانگ لیا

Oct 04, 2025 | 18:21:PM
 سیاسی جماعتوں کے انٹراپارٹی انتخابات،الیکشن کمیشن نے مانیٹرنگ کا اختیار مانگ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے انٹراپارٹی انتخابات کی  مانیٹرنگ کا اختیار مانگ لیا ،الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ میں ترامیم کیلئے مجوزہ مسودہ وزرات پارلیمانی امور کو ارسال کردی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن ایکٹ کی شق 202،208,209 اور215 میں ترامیم تجویز کی گئیں  ہیں،  مجوزہ تر میم شق 208،انٹراپارٹی انتخاب کے انعقاد کے وقت کمیشن کی نامزد کردہ ٹیم انتخابی عمل کا مشاہدہ اور رپورٹ تیار کرے،مجوزہ تر میم شق 209سیاسی جماعت کے انٹراپارٹی انتخاب سے متعلق رپورٹ پارلیمنٹ میں جمع کرائی جائے گی،شق202،انتخابی شیڈول کے اجراء کے بعد کوئی نئی سیاسی جماعت کا رجسٹریشن ممکن نہ ہو، مجوزہ شق215 میں ترمیم کےمطابق خواتین کے پانچ فیصد کوٹہ پر عملدرآمد نہ کرنے پر سیاسی جماعت کو دس لاکھ جرمانہ کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں:9 مئی تورپھوڑ کیس ،خیبرپختونخوا حکومت نے کیس واپس لینے کی منظوری دے دی