9 مئی تورپھوڑ کیس ،خیبرپختونخوا حکومت نے کیس واپس لینے کی منظوری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(منظور حسین) مردان میں 9 مئی تورپھوڑ اور فائرنگ کے کیس میں خیبرپختونخوا حکومت نے کیس واپس لینے کی منظوری دے دی ۔خیبرپختونخوا حکومت نے پبلک پراسیکیوٹر کا تبادلہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق 9مئی توڑ پھوڑ کیس میں ملوث پی ٹی ائی کے کارکنوں کی انسداد دہشتگردی کے عدالت میں پیشی ہوئی صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو،ایم این اے مجاہد خان اور کئی اراکین اسلمبی ملزمان میں شامل ہیں،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سکندر خان اور دیگر وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔ایڈشنل ایڈوکیٹ جنرل نے کیس واپس لینے کا ایڈینشل سکریڑی ہوم کا خط جمع کرایا،خیبرپختونخوا حکومت نے پبلک پراسیکیوٹر کا تبادلہ کردیا ۔ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کو 9 مئی کیس کے لیے پبلک پراسیکیوٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔عدالت نے سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔
یہ بھی پڑھیں:این اے 120 ،پی پی 151 سے مقامی رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت