این اے 120 ،پی پی 151 سے مقامی رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت

Oct 04, 2025 | 15:46:PM
این اے 120 ،پی پی 151 سے مقامی رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور کے حلقہ این اے 120 اور پی پی 151 سے تعلق رکھنے والے مقامی سیاسی و سماجی رہنماؤں نےپی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔

صدر صرافہ یونین جلو موڑ اعجاز احمد نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ سابق کونسلر وارڈ نمبر ایک اسلم بھٹی بھی پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے،شمولیت کی تقریب میں سابق صدر واہگہ ٹاؤن یوسف لدھڑ، راشد کرامت بٹ، چودھری یعقوب اور سابق جنرل سیکرٹری واہگہ ٹاؤن سید جبران حیدر شاہ نے بھی شرکت کی۔

 تقریب میں موجود رکن پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز محمود نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور ان کی شمولیت کو حلقے کی سیاست میں مثبت پیشرفت قرار دیا۔

رکن پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز کا کہنا تھا کہ مقامی سطح کے مؤثر رہنماؤں کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہو گی اور عوامی رابطے بہتر ہوں گے۔