امیر بالاج قتل کیس:سی سی ڈی نے لاہور پولیس سے تفتیش مانگ لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عرفان ملک )سی سی ڈی نے لاہور پولیس سے امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش مانگ لی۔
ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی نے باقاعدہ مراسلے کے ذریعے بالاج قتل کیس کی تفتیش مانگی ہے،سی سی ڈی کی ٹیمیں دبئی سے طیفی بٹ کو لاہور لانے کیلئے روانہ ہوگئی ہیں جہاں سی سی ڈی نے گزشتہ رات طیفی بٹ کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کیاتھا۔
امیر بالاج قتل کیس میں طیفی بٹ اور عقیل بٹ عرف گوگی بٹ نامزد ملزم ہیں،عقیل بٹ عرف گوگی بٹ عدالت سے ضمانت پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امیربالاج ٹیپو قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ دبئی سے گرفتار
امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش اس وقت لاہور پولیس کی طرف سے بنائی گئی جے آئی ٹی کر رہی ہے،خواجہ تعریف عرف طیفی بٹ امیر بالاج قتل میں اشتہاری ملزم تھا۔