امیربالاج ٹیپو قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ دبئی سے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فاران یامین )امیربالاج ٹیپو قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ دبئی سے گرفتار کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق امیربالاج ٹیپو قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ دبئی سے گرفتار کر لیا گیا ۔ پنجاب پولیس نے خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کیا جسے جلدپاکستان منتقل کیا جائے گا ۔
تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امیر بالاج قتل کیس:سی سی ڈی نے لاہور پولیس سے تفتیش مانگ لی
پولیس کے مطابق طیفی بٹ کو دبئی میں ایک دعوت کے دوران گرفتار کیا گیا، دبئی میں محکمہ پولیس کے ایکسٹراڈیشن سیل کے ڈی ایس پی پہلے سے تقریب میں موجود تھے، ڈی ایس پی خالد وریا 2 اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے دبئی گئے تھے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ڈی ایس پی خالد وریا نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے دبئی پولیس کے ساتھ کارروائی کی، بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ بھی اسی فلیٹ میں دعوت پر موجود تھا۔