کراچی ؛غیر قانونی افغان تارکین وطن کیخلاف آپریشن کی تیاریاں جاری

Oct 04, 2023 | 18:52:PM
کراچی ؛غیر قانونی افغان تارکین وطن کیخلاف آپریشن کی تیاریاں جاری
کیپشن: افغان تارکین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کامران منہاس)کراچی میں غیر قانونی افغان تارکین وطن کیخلاف بڑے آپریشن کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے ساتوں اضلاع میں حراستی کیمپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، غیر قانونی افغان باشندوں کو پکڑنے کے بعد ان کیمپوں میں رکھا جائیگا ، ان کیمپوں سے افغان باشندوں کو بذریعہ بس یا جہاز ڈی پورٹ کیا جائیگا۔
 ذرائع کا کہنا ہے کہ حراستی مراکز کیلئے مختلف سرکاری عمارتوں میں جگہ مختص کی گئی ہے، متعلقہ اضلاع کے ایس ایس پیز حراستی کیمپوں کی نگرانی کرینگے، ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس ادارے افغان باشندوں کی حراست سے ملک بدری تک تمام عمل کی نگرانی کرینگے، یہ تمام اقدامات اسلام آباد میں ایپکس کمیٹی فیصلوں کے تناظر میں کئے جارہے ہیں.

یہ بھی پڑھیں: سائفر کیس سماعت، عمران خان بظاہر نارمل نظر آرہے تھے جبکہ وزن کم لگ رہا تھا، ذرائع