موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے شجرکاری  پر توجہ دینا ہو گی: شاہ محمود

Oct 04, 2021 | 14:42:PM
پاکستان،ارجنٹائن ،سفارتی تعلقات،شجر کاری ، تقریب ، خطاب
کیپشن: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے شجرکاری کا فروغ ہی اہم ہے۔

 پاکستان اور ارجنٹائن کے مابین 70 سالہ سفارتی تعلقات کی تکمیل پر شجر کاری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے وزیر اعظم عمران خان کے بلین سونامی ٹری منصوبے کو سراہا،انہوں نے کہا کہ ارجنٹینا اہم ملک ہے جس کے ساتھ زراعت، آئی ٹی اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون میں وسعت چاہتے ہیں۔شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے مشترکہ کمیشن موجود ہے، ایک مشترکہ کاروباری کونسل بھی بزنس ٹو بزنس انٹریکشن بڑھانے کیلئے قائم کی گئی ہے، 20 مئی 2021 کو منعقد ہونے والی ہماری آخری میٹنگ کے دوران ،ہم نے زراعت ، دواسازی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبوں پر مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق کیا تاکہ مستقبل میں تجارتی اور معاشی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے، ایک مشترکہ کاروباری کونسل بھی بزنس ٹو بزنس انٹریکشن بڑھانے کے لئے قائم کی گئی ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت باقاعدگی سے ہوتی ہے۔  ہماری پارلیمان میں پاکستان، ارجنٹینا فرینڈشپ گروپس کی موجودگی دو طرفہ پارلیمانی تعلقات کے استحکام کی علامت ہے، برطانوی وزیر اعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اپنی تقریر میں وزیر اعظم عمران خان کے "ٹن بلین سونامی ٹری" منصوبے کو سراہا، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے خطرہ اس بات کا ہے کہ پاکستان وسیع آبی وسائل کے حامل ملک سے، آبی وسائل کی دستیابی میں کمی والے ممالک میں شامل ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کو پھر بڑا جھٹکا ۔۔فی یونٹ کتنا اضافہ ہوا۔جانیے