بجلی صارفین کو پھر بڑا جھٹکا ۔۔فی یونٹ کتنا اضافہ ہوا۔جانیے

Oct 04, 2021 | 13:22:PM
نیپرااتھارٹی،بجلی صارفین، فی یونٹ قیمت،اضافہ
کیپشن:  بجلی صارفین پر 90 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بجلی صارفین کو ایک اور بڑا جھٹکا ،نیپرا نے بجلی ایک سال کیلئے 1 روپیہ 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔

نیپرااتھارٹی کے مطابق بجلی کے یونٹ میں اضافہ 2019-20 اور 2020-21 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں کیا گیا ہے،بجلی کی فی یونٹ قیمت 16.44 سے بڑھ کر 18.16 روپے فی یونٹ ہو گئی، فیصلے سے بجلی صارفین پر 90 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا ،فیصلے کا اطلاق 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والوں پر ہو گا، 80 فیصد صارفین ماہانہ 300 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرتے ہیں ،کے الیکٹرک صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا،بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک جانیوالوں کیلئے اچھی خبر۔۔بڑی پابندی ختم