13ویں انٹر سکول و کالج گیمز 2025 کا کامیابی سے انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)13ویں انٹر سکول و کالج گیمز 2025 کے سلسلے میں ماس ریسلنگ کا ایونٹ ایلیٹ ٹریننگ سینٹر، نِشتر سپورٹس کمپلیکس، سپورٹس بورڈ پنجاب لاہور میں کامیابی سے منعقد کیا گیا، اس مقابلے میں پنجاب بھر سے 32 سکولز اور 15 کالجز نے شرکت کی، جن میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے شامل تھے۔
یہ ایونٹ نوجوانوں کے لیے اپنی طاقت، مہارت اور کھیل کے جذبے کو پیش کرنے کا بہترین موقع ثابت ہوا، جس سے نہ صرف جسمانی فٹنس کو فروغ ملا بلکہ روایتی کھیلوں کی اہمیت بھی اُجاگر ہوئی۔
اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ، سنٹرل پولیس آفس لاہور تھے، انہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز اور اسناد تقسیم کیں اور تمام منتظمین، کوچز اور کھلاڑیوں کی کاوشوں کو سراہا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا نے کہا کہ ایسے ایونٹس نہ صرف جسمانی صحت کے فروغ کا باعث بنتے ہیں بلکہ نوجوانوں میں کردار سازی، اعتماد اور ٹیم ورک کے جذبے کو بھی اُبھارتے ہیں۔
ماس ریسلنگ جیسے روایتی اور طاقت کے کھیلوں کو فروغ دینا دراصل ایک صحت مند اور مضبوط نسل میں سرمایہ کاری ہے، تقریب خوش گوار ماحول، جوش و خروش اور تالیوں کی گونج میں اختتام پذیر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں :سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، 85 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری