بانی نے ملاقات کے دن کارکنان کو اڈیالہ جیل کے باہر آنے سے نہیں روکا،علیمہ خان اورعظمی خان کی میڈیا ٹاک

Nov 04, 2025 | 19:32:PM
 بانی نے ملاقات کے دن کارکنان کو اڈیالہ جیل کے باہر آنے سے نہیں روکا،علیمہ خان اورعظمی خان کی میڈیا ٹاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز) بانی پی ٹی آئی  کی ہمشیرہ  علیمہ خان کا کہنا ہے بانی نے ملاقات کے دن کارکنان کو اڈیالہ جیل کے باہر آنے سے نہیں روکا، یہ بالکل غلط ہے،بانی چاہتے ہیں کہ القادر اور توشہ خانہ کیسز کی سماعت میں تعطل ختم کرنے پر عدالتوں پر پریشر آنا چائیے۔ بانی کی ہمشیرہ عظمی خان نے  کہا کہ بانی کا کہنا ہے کہ فارم 47کی حکومت سے تو بات ہو ہی نہیں سکتی ،ان سے بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں چونکہ کنڑول فرد واحد کے پاس ہے۔

علیمہ خان نے میڈیا کے ساتھ گفتگو  کرتے ہوئے کہاکہ میں نے بانی ہی ٹی آئی کو کہا تھا کہ یہ اچھا نہیں لگتا کہ ایم این اے اور  ایم پی ایز اڈیالہ کے باہر حاضری لگواِئیں،بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کے دن کارکنان کو اڈیالہ جیل کے باہر آنے سے نہیں روکا ،یہ بالکل غلط ہے،بانی چاہتے ہیں کہ القادر اور توشہ خانہ کیسز کی سماعت میں تعطل ختم کرنے پر عدالتوں پر پریشر آنا چائیے،جس نے بھی منگل کے روز کارکنان کو اڈیالہ آنے سے منع کرنے کا بیان دیا ،بانی نے اسکی تردید کی ہے  ،بانی نے 190 ملین پاونڈ کیس اور توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت پر تاخیر پر  عدالتوں پر پریشر ڈالنے کے لئے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو عدالتوں میں جانے کو کہا تھا ۔
اس موقع پر  بانی کی ہمشیرہ عظمی خان نے میڈیا ٹاک میں کہا کہ بانی کا کہنا ہے کہ فارم 47کی حکومت سے تو بات ہو ہی نہیں سکتی ،جب وزیر اعظم کہے کہ پوچھ کر بتاوں گا تو ان سے کیسے بات ہو سکتی ہے،ان سے بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں چونکہ کنڑول فرد واحد کے پاس ہے اور نہ انہوں نے عورتوں کو چھوڑا نہ بچوں اور  نہ ہی ضعیف افراد پر ظلم کرنا چھوڑا ،کینسر کی مریضہ یاسمین راشد نے کہا کہ میں پی ٹی آئی نہیں چھوڑوں گی،جو پی ٹی آئی چھوڑ دے اسکو عام معافی ہے جو پی ٹی آئی نہیں چھوڑ رہا اس پر ظلم کی انتہا ہےبشری بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔بانی نے منع کر دیا ہے کہ پی ٹی آئی کسی سے مذکرات نہیں کرے گی۔نہ پی ٹی آئی فارم 47 کی حکومت سے بات کرے گی نہ اسٹیبلشمنٹ سے ۔جو بات ہو گی محمود خان اچکزئی علامہ ناصر  بذریعہ  الائنس  ہوگی ۔
بانی کا کہنا ہے کہ جیسے ظلم کے ساتھ  مجھے رکھا گیا ہے کسی سیاسی قیدی کو آج تک نہیں رکھا گیا

عظمی خان نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب تک قوموں کی حالت نہیں بدلتی جب تک وہ ذہنی تیاری نہیں کرتے،بانی کا کہنا ہے آزادی یا موت جب تک ہم اس حد تک تیار نہیں ہوتے ان سے آزاد نہیں ہوں گے،بانی کا کہنا ہے کہ پارٹی کے معاملات کے بارے میں باہر بہت کنفیوژن ہے ،مجھے سلمان راجہ پر مکمل اعتماد ہے وہ میرا پیغام ہہنچائیں گے۔

یہ بھی پرھیں: