بھارتی ویمن ٹیم پر اشتہارات کی بارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی تاریخ ساز کامیابی کے بعد کھلاڑیوں کی برانڈ ویلیو آسمان کو چھونے لگی ہے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈ کپ جیتنے کے بعد نہ صرف ملک بھر میں خوشیوں کا سماں ہے بلکہ کھلاڑیوں کے اشتہاراتی معاوضوں میں 25 سے 100 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
“ٹیم کی معروف کھلاڑیوں جمیما روڈریگز، اسمرتی مندھانا، ہرمن پریت کور، دیپتی شرما اور شفالی ورما سمیت دیگر کے سوشل میڈیا فالوورز میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔
کئی کھلاڑیوں کے فالورز 2 سے 3 گنا بڑھ گئے ہیں، اشتہاری ایجنسیوں کو درجنوں نئے برانڈز کی جانب سے معاہدوں اور پرانے معاہدوں کی دوبارہ بات چیت کے لیے درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔
بیسلائن وینچرز کے منیجنگ ڈائریکٹر توہن مشرا کے مطابق، آج صبح سے ہی برانڈز کی جانب سے غیر معمولی رش ہے۔
نئے معاہدے تو ہو ہی رہے ہیں مگر پرانے معاہدوں میں بھی 25 سے 30 فیصد تک فیس بڑھانے کی بات ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں:لیگ سپنر یاسر شاہ نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا
جمیما روڈریگز، جنہوں نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار 127 ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، ان کی برانڈ ویلیو میں تقریباً 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ج
اے ایس ڈبلیو سپورٹس کے چیف کمرشل آفیسر کرن یادو کے مطابق میچ ختم ہوتے ہی ہمارے پاس برانڈز کی 10 سے 12 مختلف کیٹیگریز سے درخواستیں آنے لگیں۔
جمیما اب فی برانڈ اشتہار کے لیے 75 لاکھ سے ڈیڑھ کروڑ روپے تک معاوضہ لیتی ہیں۔
اسمرتی مندھانا، جو بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی خاتون کرکٹر ہیں، وہ اپنے ہر برانڈ سے 1.5 سے 2 کروڑ روپے تک کماتی ہیں۔