سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلنڈر کا دھماکہ، کئی افراد زخمی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آبادمیں سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلنڈر کے باعث دھماکے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔
سلینڈر دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے اور ٹیم نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔
دھماکے کے باعث کینیٹین میں فرنیچر کو بھی نقصان پہنچا جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکا اے سی گیس پلانٹ میں مرمت کے دوران ہوا ، دھماکے کے دوران 4 افراد زخمی ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس قدر زوردار تھا کہ عدالتوں میں موجود وکلا بھی کمروں سے باہر آگئے۔
یہ بھی پڑھیں: جمعرات تک سکول بند،نوٹیفکیشن جاری