حریم شاہ نے متھیرا کو کھری کھری سنا دیں

Nov 04, 2021 | 19:57:PM
ویڈیو جاری، متھیرا، کھری کھری سنائی
کیپشن: حریم شاہ، متھیرا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے متھیرا کے بیان کے جواب میں ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے متھیرا کو کھری کھری سنائی ہیں۔
حریم شاہ نے کہاہے کہ ایک ویڈیو موصول ہوئی جس میں متھیرا ان پر اعتراض اٹھا رہی ہیں کہ ایسا کیا ہے جس سے مجھے اتنی شہرت مل گئی؟،حریم شاہ نے جواب دیتے ہوئے معنی خیز انداز میں کہا کہ ابھی تو کچھ کیا بھی نہیں ہے اور پھر بھی سوشل میڈیا پر آپ سے زیادہ فین فولوونگ ہے۔حریم نے کہا کہ میں نے آپ کی طرح مانع حمل مصنوعات کے اشتہار نہیں کیے، آئٹم سانگ پر ڈانس نہیں کیا، میں یہ سب کرنے کیلئے نہیں آئی تھی نہ ہی مجھے آئندہ یہ سب کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سب کر کے بھی آپ نے وہ مقبولیت حاصل نہیں کی جو میں نے کچھ نہ کرکے حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد اچانک بڑا اضافہ
واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان نے متھیرا سے سوال کیا کہ کیا حریم شاہ نے کوئی کام نہیں کیا؟۔جس پر متھیرا نے جواب دیا کہ نہیں، حریم نے کوئی کام نہیں کیا، ان کی کوئی ایک فلم یا ڈرامہ بتائیے، کہیں جا کر ویڈیو بنانا کام نہیں ہوتا۔ کام وہ ہوتا ہے کہ بندہ فلمیں بنا رہا ہوتا ہے ایکٹریس کی طرح کام ہوتا ہے۔ یہ ٹک ٹاک بنانا کام نہیں۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہی ہے کہ ہم نے ٹک ٹاک اور دوسری لائنوں کا مکس کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ میں اچھی پرفارمنس ۔۔آصف علی نے ایک ا ور اعزاز اپنے نام کرلیا