ورلڈ کپ میں اچھی پرفارمنس ۔۔آصف علی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

Nov 04, 2021 | 19:06:PM
آصف علی کیلئے اعزاز
کیپشن: آصف علی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آصف علی کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر ایک اور اعزاز مل گیا ۔نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف ٹی 20ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی  دکھانےپرآصف علی کو پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے پلیئر آف دی منتھ کے لئے3 کھلاڑی نامزد  کئے گئے ہیں جن میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ، پاکستان کے آصف علی اور نمیبیا کے ڈیوڈ ویزے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز آصف علی نے افغانستان کے خلاف 4 گیندوں پر 4چھکے لگا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا جس کے بعد ان کے پوری دنیا میں چرچے ہیں۔پاکستانی ٹیم اپنے مسلسل چار میچ جیت کر پہلے ہی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ قومی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ سات نومبر کو سکاٹ لینڈ سے کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں:شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری۔۔بڑی کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے کا اعلان