شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری۔۔بڑی کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے کا اعلان

Nov 04, 2021 | 18:32:PM
پاکستان میں کرکٹ کی بحالی
کیپشن: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے پاکستان آنیکا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مسلسل کامیابیوں کا ثمر مل گیا۔ ویسٹ انڈیز  کی کرکٹ ٹیم پاکستان کادورہ کرنے پر رضامند ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا  گیا ہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم 13 سے 22 دسمبر تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔اس دوران دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ اور تین  ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ ویسٹ انڈین ٹیم  9 دسمبر کو کراچی پہنچے گی۔

???? ???????????????? ????????????????????: West Indies to play three T20Is and three ODIs at the National Stadium in Karachi from 13–22 December.

ویسٹ انڈین ٹیم کا 2018 کے بعد یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔اپریل 2018 میں کیریبئن ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے پاکستان آئی تھی 

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز  کی ویمن کرکٹ ٹیم 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے ان دنوں پاکستان میں موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کوہلی نے افغان کپتان سے ایسا کیا کہا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا؟؟؟ویڈیو سامنے آگئی