کوہلی نے افغان کپتان سے ایسا کیا کہا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا؟؟؟ویڈیو سامنے آگئی

Nov 04, 2021 | 00:53:AM
افغانستان ، میچ
کیپشن: بھارت اور افغانستان کےدرمیان ٹاس کامنظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں افغانستان اور بھارت کے درمیان میچ سوشل میڈیا پر متنا زعہ بنا ہوا ہے۔سوشل میڈیا پر میچ کے ٹاس کا ایک کلپ وائرل ہوا جس میں جس میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی سکا اچھالتا ہے ٹاس افغان کپتان محمد نبی جیت جاتا ہے ۔ ویرات کوہلی افغان کپتان کے قریب جاکر اسےلقمہ دیتا ہے کہ ’’تم کہو ہم پہلےبولنگ کریں گے‘‘ بلکل اسی وقت کمنٹیٹر سے بات کرنے کیلئے محمد نبی آئے اور انہوں نے کمنٹیٹر کو بتایا کہ وہ پہلے بولنگ کریں گے ۔

اس کلپ کو جواز بنا کر سوشل میڈ پر بھارتی ٹیم اور افغان ٹیم کے کپتان شدیدتنقید کی زد میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ کے کرکٹر ایش سوڈھی کی پنجابی زبان میں کمنٹری،آئی سی سی نے ویڈیو شیئر کردی