کنگ خان کی سالگرہ۔۔سلمان خان کا منفرد انداز۔۔یاری کا حق ادا کر دیا

Nov 04, 2021 | 15:20:PM
 شاہ رخ خان ،سالگرہ ،سلمان خان،بھارتی اداکار
کیپشن:   بھارتی اداکارسلمان خان اور شاہ رخ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کے معروف اداکار  چُل بُل پانڈے سلمان خان  اپنے دوست کنگ شاہ رخ خان  کی سالگرہ کے لئے خصوصی پیغام جاری کیا۔

گزشتہ روز شاہ رخ خان نے اپنی 56ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر جہاں اُن کے کروڑوں مداحوں نے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی تو وہیں اُن کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے اُن کے لئے خصوصی پیغام جاری کئے گئے،اس موقع پر سلمان خان نے شاہ رخ خان کے لئے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اُن کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر شیئر کر دوستی کا حق ادا کر دیا.

یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ ’’آج میرے بھائی کی سالگرہ ہے۔‘‘’ ’میرے بھائی سالگرہ مبارک ہو۔‘‘“ یہاں پر نہایت دلچسپ امر یہ ہے کہ سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’ انتم ‘ کا گانا ” بھائی کا برتھ ڈے “ بھی شاہ ر خ خان کی سالگرہ سے پہلے جاری کیا ۔سلمان خان نے اپنی خوشی کا اظہا ر کرتے ہوئے یاد گار تصویر سیئر کی جس سے پتہ چلا کہ دونوں میں کافی گہری دوستی ہے۔

یہ بھی پڑھیںدبئی میں اداکار فیصل قریشی حادثے کا شکار۔۔
 خیال رہے کہ  شاہ رخ خان نے سینکڑوں سپرہٹ فلمیں کر کے بالی ووڈ سمیت دنیا بھر میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی،شاہ رخ خان کی سپرہٹ فلموں کی لسٹ کافی طویل ہے جس کی وجہ سے کنگ خان کئی ایوارڈز بھی حاصل کرچکے ہیں۔ ان کی جو فلمیں دنیا بھر میں پسند کی گئیں ان میں ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، ’کل ہو نا ہو‘، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘، ’رئیس‘ اور دیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دلہا دلہن کا زبردست  ڈانس۔۔ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی