دبئی میں حادثے کا شکار فیصل قریشی کیسے ہیں؟ اداکار کا بیان اور تباہ ہونیوالی گاڑی کی ویڈیو سامنے آگئی

Nov 04, 2021 | 10:37:AM
اداکار فیصل قریشی ،پیسا ایوارڈ ، تقریب ، دبئی، حادثہ 
کیپشن: پاکستانی اداکار فیصل قریشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستان شوبز کے معروف اداکار فیصل قریشی کی کار  دبئی میں حادثے کا شکار ہو گئی۔تاہم ان کا بیان اور تباہ ہونے والی گاڑی کی ویڈیو سامنے آگئی ہے ۔

اداکار فیصل قریشی پیسا ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کیلئے دبئی میں موجود ہیں جہاں ان کی کار کو خوفناک حادثہ پیش آیا ،فیصل قریشی گزشتہ روز دبئی میں ٹیکسی میں بیٹھ کر کہیں جارہے تھے کہ ان کی ٹیکسی کو حادثہ پیش آگیا تاہم وہ اس حادثے میں محفوظ رہے لیکن وہ جس کارمیں سفر کررہے تھے اسے بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی دیکھیں: 5 سال کے بچوں کو بھی کورونا ویکسین ہو گی۔۔حکومت کا بڑا اعلان
  اداکار فیصل قریشی نے حادثے کے بارے میں بتایا کہ میرے ساتھ  خوفناک حادثہ پیش آیا  لیکن میری بچت ہوگئی۔ انہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں کو اپنی صحت کے حوالے سے پیغام دیا کہ وہ اس حادثے میں محفوظ رہے اور بالکل خیریت سے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں:انڈیا اور افغانستان کا میچ فکس تھا؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی