وفاقی حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

May 04, 2026 | 22:55:PM
وفاقی حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں. 

 گزشتہ 3 سال سے بطور ایڈمنسٹریٹر، پاکستان متروکہ وقف املاک فرائض سرانجام دینے والے مختار پارس شاہ کی تعیناتی کی مدت میں مزید 2 سال کی توسیع کی گئی ہے جو کہ 25 مئی 2025 سے 24 مئی 2028 تک شمار ہو گی۔ علاوہ ازیں، او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، محمد عرفان خان کو جوائنٹ سیکریٹری (امیونائزیشن و انسداد پولیو) وزارت صحت تعینات کیا گیا ہے۔

مزید برآں، سیکشن افسر صنعت و پیداوار ڈویژن محمد عاکف راشد ڈیپوٹیشن پر 3 سال کیلئے ایوان صدر میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ڈپٹی سیکریٹری وزارت تجارت محمد سلمان خان کو تبدیل کر کے ان کی خدمات ان کے پیرنٹ ڈیپارٹمنٹ وزارت تجارت کو واپس کر دی گئی ہیں جبکہ سندھ حکومت کے ڈسپوزل پر موجود سیکریٹیریٹ گروپ گریڈ 19 کے سعید صالح جمانی کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کی مدت میں 31 مئی 2027 تک توسیع کی گئی ہے۔ 

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جملہ احکامات کے ضمن میں باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛   ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی