تین بچوں کے قتل کا مقدمہ؛گرفتار ملزمہ کا مزید 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

May 04, 2026 | 20:48:PM
تین بچوں کے قتل کا مقدمہ؛گرفتار ملزمہ کا مزید 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
کیپشن: کمرہ عدالت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کے مقدمہ کی ملزمہ کا مزید 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن کچہری لاہور میں اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزمہ ردا فاطمہ کو  جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش کیا گیا ، ملزمہ کو سخت  سکیورٹی میں ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا گیا ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاؤن کورٹس نے کیس کی سماعت کی،سی سی ڈی نے استدعا کی کہ  مزید تفتیش کیلئے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔

عدالت نے ملزمہ ردا فاطمہ کا مزید چار دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔عدالت نے کہاکہ  ملزمہ کو 8 مئی کو دوبارہ پیش کیا جائے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر  تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کر لی ۔

یادرہے کہ تھانہ اچھرہ پولیس نے تین بچوں کے قتل کا  مقدمہ درج کررکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میٹرک سالانہ امتحانات 2025 ؛پنجاب بھر میں کتنے لاکھ طلبا فیل ہوئے؟تفصیلی رپورٹ جاری