ایرانی نیوی نے امریکی بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز میں داخلےسے روک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ایرانی فوج نے امریکی جنگی جہازوں کو آبنائے ہرمز میں داخلے سے روک دیا،2میزائلوں سے امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا گیا،امریکی جہازوں کو روکنے کےلئے ایرانی میزائل داغے گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی نیوی نے امریکی بحری جہازوں کے آبنائے ہرمز میں داخلےسے روک دیا، فوری اور مضبوط وارننگ کے ذریعے دشمن کے جہازوں کا راستہ روکا گیا۔
ترجمان ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی ایرانی افواج کی اجازت سے ہوگی، امریکی بحریہ کو خبردار کرتے ہیں، آبنائے ہرمز کے قریب نہ آئیں۔
ایرانی افوج کی مشترکہ کمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے ترجمان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آبنائے ہرمز کی سکیورٹی مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہے، تجارتی جہاز اور ٹینکرز بغیر اجازت نقل وحرکت سے گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں:سمندر میں جہازوں کو گھیر لیا گیا؟ طیارے اور بحریہ متحرک
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی حدود میں کسی بھی خطرے کا سخت جواب دیا جائے گا، جارحانہ کارروائیاں موجودہ صورتحال کو مزید پیچیدہ کریں گی، ایسے اقدامات خلیج میں جہازوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالیں گے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ میں غیرجانبدار ممالک کی درخواست پر آبنائے ہرمز میں پھنسے ان کے جہازوں کی آمدورفت بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا بیان میں امریکی صدر نے کہا یہ اقدام ایران، مشرقِ وسطیٰ اور امریکا کے مفاد میں ہے ۔ پروجیکٹ فریڈم آج سے شروع ہوگا ۔ مشن آبنائے ہرمز کیلئے امریکی بحریہ قریب ہی موجود رہے گی تاہم جہازوں کو امریکا کے بحری جنگی جہازوں کے حصار میں نہیں نکالا جائے گا ۔ صرف اُن کی رہنمائی کی جائے گی ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں پھنسے کئی جہاز خوراک اور ضروری سامان کی کمی کا شکار ہیں، آبنائےہرمز میں پھنسے جہازوں کی بحالی کا اقدام انسانی ہمدردی ہے۔ کسی نے جہازوں کی بحالی میں چھیڑچھاڑ کی توسخت جواب دیں گے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق پروجیکٹ فریڈم میں جنگی جہاز 100 سے زیادہ طیارے، ڈرون سسٹمز اور 15 ہزار اہلکار شامل ہوں گے جو صرف اور صرف بحری آمدورفت کو محفوظ بنانے کیلئے ہوں گے۔ کمانڈر بریڈ کوپر نے مشن کو علاقائی سکیورٹی اور عالمی معیشت کیلئے اہم قرار دیا۔