سونا حیرت انگیز حد تک سستا، فی تولہ قیمت مزید کتنی گرگئی؟جانیے

May 04, 2026 | 14:10:PM
 سونا حیرت انگیز حد تک سستا، فی تولہ قیمت مزید کتنی گرگئی؟جانیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اشرف خان )ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمت ایک بار پھر گر گئی،فی تولہ سونا 3ہزار800روپے سستا ہوگیا۔

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 800روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سونے کی نئی قیمت 4لاکھ 79 ہزار 962روپے ہوگئی۔

24قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 257روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے 10 گرام سونے کی نئی قیمت 4لاکھ 11 ہزار 490روپے ہوگئی۔

22قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 986روپے کی کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں 10 گرام سونا 3 لاکھ 77 ہزار 212 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 24 قیراط کی حامل چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 100روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں چاندی کی نئی قیمت 7 ہزار 914روپے ہوگئی، 10گرام چاندی کی قیمت بھی 86روپے کی کمی سے 6ہزار 784روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب: پہلی سے پانچویں جماعت تک کے نصاب میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ 

عالمی سطح پر بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوئی، سونے کی فی اونس قیمت 38ڈالرز کم ہو کر 4 ہزار 576ڈالرز فی اونس جبکہ چاندی کی 1ڈالرز کی کمی سے 74اعشاریہ 30ڈالرز ہوگئی۔