فرانسیسی صدر ایمانوئل کا آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے امریکہ اورایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ کردیا۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہاہماری خواہش ہے کہ ایران اور امریکہ مشترکہ طور پر آبنائے ہرمز کو کھولیں،امریکہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا چاہتا ہے تو یہ بہت اچھی بات ہے۔
صدرمیکرون نےمزیدکہاہم ایسی کارروائی میں شریک نہیں ہوں گےجس میں طاقت کا استعمال ہو،ہم نے ایک عارضی نوعیت کامشن تشکیل دیا ہےجس پرکام جاری ہے،یہی واحدحل ہےجو مستقل بنیادوں پراس گزرگاہ کوکھول سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:جنگی جنون برقرار، اسرائیل امریکہ سے جدید لڑاکا طیارے خریدے گا