آئی فون 17 کی فروخت، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ایپل نے اپنی حالیہ مالی سہ ماہی کے نتائج میں ایک اور ریکارڈ ساز کارکردگی کا اعلان کیا ہے کہ آئی فون 17 سیریز کمپنی کی تاریخ کی سب سے زیادہ مقبول اسمارٹ فون سیریز بن گئی ہے۔
کمپنی کے مطابق اس سہ ماہی کے دوران تمام مصنوعات کی فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم آئی فون کی فروخت نے اس کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا۔ آئی فون 17 فیملی کی غیر معمولی کارکردگی پہلے ہی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھی لیکن اب ایپل نے باضابطہ طور پر اس کی مقبولیت کے نئے سنگِ میل تک پہنچنے کی تصدیق کر دی ہے۔
مزید پڑھیں:عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی، مارکیٹ میں ہلچل
ایپل کے چیف فنانشل آفیسر کیون پریکھ نے برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’آئی فون 17 فیملی ہماری تاریخ کی سب سے زیادہ مقبول لائن اپ بن چکی ہے‘۔
کمپنی کی جانب سے اس بیان کی مزید وضاحت فراہم نہیں کی گئی جس کے باعث یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا یہ ایپل کی اب تک کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی آئی فون سیریز بھی ہے یا نہیں۔ تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ اس بیان سے اسی جانب اشارہ ملتا ہے جبکہ مزید تفصیلات آئندہ مالیاتی بریفنگ میں سامنے آ سکتی ہیں۔