پی ایس ایل 11:سفیان مقیم بہترین باولر، بابراعظم بہترین بیٹر قرار

May 04, 2026 | 01:06:AM
پی ایس ایل 11:سفیان مقیم بہترین باولر، بابراعظم بہترین بیٹر قرار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )پشاور زلمی کے آل راؤنڈر ایرون ہارڈی کو فائنل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انہوں نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں اور 56 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

لیگ کے بہترین بولر کا اعزاز سفیان مقیم نے حاصل کیا، جنہیں فضل محمود کیپ سے بھی نوازا گیا، سفیان مقیم نے پی ایس ایل 11 میں مجموعی طور پر 22 وکٹیں حاصل کیں۔

بیٹنگ کے شعبے میں بابر اعظم سب سے آگے رہے اور 588 رنز کے ساتھ بہترین بیٹر قرار پائے، انہیں گولڈن بیٹ اور حنیف محمد کیپ بھی دی گئی۔

حنین شاہ کو ایمرجنگ پلیر اف دی ٹورنامنٹ  کا ایوارڈ ملا,فرحان یوسف کو فیلڈر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا ،آل آرونڈر اف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ شاداب خان کو دیا گیا،ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز کوسل مینڈس کے نام رہا ۔

ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ حنین شاہ نے جیتا، جبکہ امپائر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز آصف یعقوب کے نام رہا، اس کے علاوہ مائیکل بریسویل کو پی ایس ایل میں موومنٹ آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ متوقع