مودی سرکار نے بلاول بھٹو اور عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بلاک کر دیا

May 04, 2025 | 18:01:PM
مودی سرکار نے بلاول بھٹو اور عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بلاک کر دیا
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاک بھارت کشیدگی کے بعد مودی سرکار کی جانب سے اہم پاکستانی شخصیات کے سوشل میڈیا اکاونٹس بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے،مودی سرکار نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کا بھی ایکس اکاؤنٹ بلاک کر دیا۔

بھارت نے پہلگا فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد اب آزادی اظہار رائے پر پابندی لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے تاکہ حقیقت بھارتی عوام کے سامنے نہ آسکے۔

بھارت کی تمام ترجعلی کارروائیاں بے نقاب ہونے کے بعد اب مودی سرکار نے پاکستان کے سیاسی رہنماؤں کے ایکس اکاؤنٹس بلاک کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ لیکن اس کے باوجود وہ سچ کی آواز دبانے میں ناکام ہے۔

دیگر سیاسی رہنماؤں کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کے بعد اب بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان کے بھی ایکس اکاؤنٹس بلاک کر دیئے گئے۔

گزشتہ روز بھارت نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا بھی ایکس اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا۔اس سے قبل بھارت کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں 140فیصد سے زائد اضافہ