وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں 140فیصد سے زائد اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں 140فیصد سے زائد اضافہ کردیاگیا۔
وفاقی وزراءکی تنخواہ 2 لاکھ 18سے بڑھا کر 5لاکھ 19ہزار کر دی گئی ہے،تنخواہوں میں اضافے کااطلاق یکم جنوری 2025سےہوگا۔
صدر مملکت نے تنخواہ مراعات و استحقاق ایکٹ 1975 مں ترامیم کا آرڈنینس جاری کر دیا ہے جس کے تحت وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہ اراکین پارلیمنٹ کے برابر ہو گئی ہے۔
وزراء کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد ان کی خوشی دیدنی ہے اوروہ تنخواہوں میں اضافے پر اللہ کا شکر ادا کر رہے ہیں، وزراء کی اپنے ماتحت اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافے کی خواہش ہے۔
آرڈیننس کے بعد وفاقی وزراء کی تنخوا ہ2 لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزار جبکہ وزیر مملکت کی تنخواہ 1 لاکھ 80 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزار روپے کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی سمیت اہم امور پر گفتگو
وفاقی کابینہ نے مارچ میں وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی تھی۔