جنوبی ایشیا میں بگڑتی سیکیورٹی صورتحال پر او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ کا اظہارتشویش

May 04, 2025 | 16:26:PM
جنوبی ایشیا میں بگڑتی سیکیورٹی صورتحال پر او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ کا اظہارتشویش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انورعباس)او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ نے جنوبی ایشیا میں بگڑتی  سیکیورٹی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پاک بھارت تناؤ کے تناظر میں او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ سے جاری خصوصی بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تحمل اور فوری مذاکرات کی بحالی پر زور دیتے ہیں،او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ اختلافات  پرامن ذرائع سے، بین الاقوامی قوانین و اقوام متحدہ منشور کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے تاکہ خطے میں امن،سلامتی اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

بیان میں مزیدکہاگیاہے کہ او آئی سی دہشت گردی کی ہر شکل و قسم کی مذمت کے اپنے اصولی اور مستقل مؤقف کو دہراتا ہے،اس ضمن میں او آئی سی کے اسلامی سربراہی اجلاس اور وزرائے خارجہ کونسل کی قراردادوں کا حوالہ دیتا ہے،ان میں جموں و کشمیر کے مسئلے پر تنظیم کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی جارحیت پر پاکستان نے جوہری طاقت کے استعمال کا عندیہ دے دیا

بین الاقوامی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ جموں و کشمیر کے تنازعے کے پرامن حل کے لیے کوششیں تیز کرے جیسا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں ذکر کیا گیا ہے۔

او آئی سی نے واضح کیا ہے کہ جموں و کشمیر کا حل طلب مسئلہ خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے ایک بنیادی چیلنج ہے،مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے مستقل عزم کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔