پاکستانی خاتون سے شادی چھپانے پربھارتی خصوصی پولیس فورس کا اہلکار برطرف

May 04, 2025 | 09:37:AM
پاکستانی خاتون سے شادی چھپانے پربھارتی خصوصی پولیس فورس کا اہلکار برطرف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں خصوصی پولیس فورس کے ایک جوان کو پاکستانی خاتون سے شادی چھپانے پر نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سی آر پی ایف کے اہلکار کو ایک روزقبل ہی جموں کشمیر سے بھوپال ٹرانسفر کیا گیا تھا۔ 

دوسری جانب بھارتی  میڈیا کاکہنا ہے کہ پولیس اہلکار منیر کی اہلیہ مینل خان کو بھی بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی گئی تھی مگر بھارتی عدالت نے انہیں مزید 10 دن بھارت میں رہنے کی اجازت دے دی۔

بھارتی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق منیراحمد نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے سی آر پی ایف ہیڈکوارٹرز سے باقاعدہ اجازت حاصل کی تھی اور تمام قانونی تقاضے پورے کیے تھے،مجھے ابتدائی طور پر میڈیا رپورٹس کے ذریعے اپنی برطرفی کا پتہ چلا،مجھے فوری طور پر سی آر پی ایف کی جانب سے برطرفی کے بارے میں مطلع کرنے والا ایک خط موصول ہوا جس سے مجھے اور میرے خاندان کو صدمہ پہنچا کیونکہ میں نے ہیڈ کوارٹر سے ایک پاکستانی خاتون سے اپنی شادی کی اجازت طلب کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سابق بھارتی کپتان پاکستان مخالفت میں انتہاپسندوں کی زبان بولنے لگے

جموں کے گھروٹہ علاقے کے رہنے والے منیر احمد نے اپریل 2017 میں سی آر پی ایف میں شمولیت اختیار کی تھی، پھر مئی 2024 میں پاکستانی پنجاب سے تعلق رکھنے والی منال خان سے شادی کی، دونوں کانکاح 24 مئی 2024 کو ایک ویڈیو کال کے ذریعے ہوا تھا۔