بھارتی معروف گلوکار کا مغربی بنگال میں ہسپتال بنانے کا اعلان

May 04, 2023 | 23:01:PM
بھارتی معروف گلوکار کا مغربی بنگال میں ہسپتال بنانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی معروف گلوکار ارجیت سنگھ نے مغربی بنگال میں ہسپتال بنانے کا اعلان کردیا جس پر وزیراعلیٰ ممتا بنیرجی نے انتظامیہ کو مکمل تعاون کی حمایت کردی۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ارجیت سنگھ اپنے خرچے پر ریاست مغربی بنگال کے ضلع مرشدآباد کے علاقے جنگی پور میں ایک ہسپتال بنانے جارہے ہیں۔ 

نامور گلوکار کی جانب سے ہسپتال کی تعمیر کے اعلان کے بعد وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتا بنیرجی نے ریاست اور ضلعی انتظامیہ کو ہسپتال کی تعمیر کے سلسلے میں ارجیت سنگھ کو ہر ممکن تعاون کرنے کی ہدایت کردی۔ 

محکمہ صحت کے حکام کے ساتھ ملاقات میں ممتا بنیرجی نے اس مسئلے کو اٹھایا اور کہا کہ "ارجیت اس دھرتی کا بیٹا ہے، وہ اپنے گاؤں کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہے۔ وہ ایک ہسپتال بنانا چاہتا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "میں نے ضلعی انتظامیہ کو دستاویزات دیے ہیں، ارجیت جنگی پور میں اسپتال بنانا چاہتے ہیں۔ میں انتظامیہ سے کہوں گی کہ وہ گلوکار کو اس کام میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں۔"

واضح رہے کہ ارجیت سنگھ کا تعلق مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد سے ہے۔