شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس؛وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی روسی ہم منصب سے ملاقات 

May 04, 2023 | 21:07:PM
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس؛وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی روسی ہم منصب سے ملاقات 
کیپشن: بلاول بھٹو زرداری اور روسی وزیر خارجہ ملاقات کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے موقع پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات کی،دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے فوڈ سکیورٹی، توانائی اور عوام سے عوام کے رابطوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کیلئے مل کر کام کرنے کا یقین دلایا، شنگھائی تعاون تنظیم نے روس کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی کے نئے راستے کھولے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونا ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی