افغان وزیر خارجہ 3 روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے

May 04, 2023 | 19:54:PM
افغان وزیر خارجہ 3 روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے
کیپشن: افغان وزیر خارجہ پاکستانی ہم منصب سے مصافحہ کررہے ہیں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی تین روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کاکہناہے کہ قائم مقام افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی 5 سے 8 مئی تک پاکستان کا دورہ کر یں گے ، مولوی امیر خان متقی اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کریں گے، وفد میں افغانستان کے قائم مقام وزیرتجارت و صنعت حاجی نورالدین عزیزی اور افغان وزارتوں کے اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔
قائم مقام افغان وزیر خارجہ 6 مئی کو 5ویں چین،پاکستان،افغانستان سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات میں بھی شرکت کریں گے، عوامی جمہوریہ چین کے سٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ مسٹر کن گینگ سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات میں بھی شرکت کریں گے،قائم مقام افغان وزیر خارجہ کا دورہ افغانستان کے ساتھ پاکستان کی سیاسی مصروفیات کے عمل کا تسلسل ہے۔
جس میں29 نومبر 2022 کو پاکستان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کا دورہ کابل اور ان کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ بھی شامل ہے، پاکستان کے وزیر دفاع 22 فروری 2023 کو کابل گئے تھے۔
دورے کے دوران دونوں فریقین پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیاسی، اقتصادی، تجارتی، روابط، امن و سلامتی اور تعلیم کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں کا جائزہ لیں گے۔
پاکستان ایک پرامن، خوشحال، مستحکم اور منسلک افغانستان کا خواہاں ہے اور عبوری افغان حکومت کے ساتھ مسلسل اور عملی روابط کو جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی