نابینا قاری کو لوٹنے والا چور شرمندہ، موبائل واپس کردیا

May 04, 2023 | 10:59:AM
 کراچی میں نابینا قاری کو دھوکے سے لوٹنے والے چور نے خبر نشر ہونے کے بعد شرمندہ ہو کر بائیک رائیڈر کے ذریعے موبائل فون واپس بھجوادیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی میں نابینا قاری کو دھوکے سے لوٹنے والے چور نے خبر نشر ہونے کے بعد شرمندہ ہو کر بائیک رائیڈر کے ذریعے موبائل فون واپس بھجوادیا۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں بصارت سے محروم قاری امجد کا موبائل دھوکے سے چوری کرنے کا واقعہ پیش آیا۔

خبر چلنے کے بعد چور نے بائیک رائیڈر کے ذریعے موبائل فون واپس قاری امجد کو بھجوادیا۔

ضرور پڑھیں:مسلمانوں کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش ناکام، فلم ’کیرالہ اسٹوری‘ کا جھوٹ ریلیز ہونے سے پہلے ہی بے نقاب

نابینا قاری کو موبائل واپس پہنچانے والے بائیک رائیڈر کا کہنا ہے کہ گلشن اقبال سے رات گئے حسن لیاقت نامی ایک شخص نے رائیڈ بک کرائی اور موبائل فون قاری امجد کو دینے کا کہا۔