کراچی: کلفٹن کے پارک میں جھولے سے گر کر 17 سالہ نوجوان جاں بحق

May 04, 2023 | 09:35:AM
کراچی: کلفٹن کے پارک میں جھولے سے گر کر 17 سالہ نوجوان جاں بحق
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ زیب حسین) کراچی میں 17 سالہ نوجوان کلفٹن میں پلے لینڈ میں جھولے سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔

کلفٹن میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب قائم پلے لینڈ میں جھولے سے گر کر 17 سالہ نوجوان ولی اللہ جاں بحق ہوگیا، ولی اللہ اپنے رشتے دار نوجوانوں کے ساتھ پلے لینڈ آیا تھا۔

حادثے کے وقت وہاں موجود عملے نے بتایا کہ نوجوان کی غفلت کے باعث واقعہ پیش آیا، متوفی نوجوان چلتے جھولے میں سیفٹی لاک کھول کر کھڑا ہونے کی کوشش کر رہا تھا جس کے باعث وہ تیز رفتار جھولے سے باہر گرگیا۔

یہ بھی پڑھیے: ’’مارنے والے سے بچانے والا زیادہ طاقتور ہے‘‘ شہری کے ٹارگٹ کلنگ سے بچنے کی ویڈیو وائرل

   جاں بحق نوجوان کے رشتے دار جائے حادثہ دیکھنے کیلئے آئے، ان کا کہنا تھا کہ وہ جائے حادثہ دیکھ کر نوجوان کے اہل خانہ کو تفصیلات بتائیں گے تاکہ انہیں تسلی ہو۔

رپورٹس کے مطابق لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔