’’مارنے والے سے بچانے والا زیادہ طاقتور ہے‘‘ شہری کے ٹارگٹ کلنگ سے بچنے کی ویڈیو وائرل

May 01, 2023 | 19:23:PM
’’مارنے والے سے بچانے والا زیادہ طاقتور ہے‘‘ شہری کے ٹارگٹ کلنگ سے بچنے کی ویڈیو وائرل
کیپشن: ٹارگٹ کلر شہری کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاﺅن رشید آباد میں ایک شخص ٹارگٹ کلنگ سے بال بال بچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک شخص کودنیا سے بے خبر گلی میں جاتے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے عقب میں مبینہ ٹارگٹ کلر ہیلمٹ پہنے دوڑتا ہوا آتا ہے،ملزم نے گولیاں چلانے کی کوشش کی لیکن گولی پسٹل میں پھنس گئی، ملزم نے پھر سے پستول لوڈ کر کے گولی چلانے کی کوشش کی ،دوبارہ بھی پستول نہ چلی تو ملزم واپس بھاگا۔

یہ بھی پڑھیں: زرتاج گل گود میں اٹھائے بچے کا نام سن کر حیران، تبدیل کرنے کا مشورہ دیدیا
ایس ایس ہی ویسٹ فدا جانورری کا کہنا ہے کہ جس شہری کو ٹارگٹ کیا جانا تھا وہ پہلے ایک سیاسی جماعت میں تھا، چند روز قبل ہی دوسری جماعت میں شامل ہوا ہے تاہم پولیس کی جانب سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

یہ بھی پڑھیں: ترک ڈرامہ ”کورولوس عثمان“ کے اہم اداکار انتقال کر گئے