زرتاج گل گود میں اٹھائے بچے کا نام سن کر حیران، تبدیل کرنے کا مشورہ دیدیا

May 01, 2023 | 18:06:PM
زرتاج گل گود میں اٹھائے بچے کا نام سن کر حیران، تبدیل کرنے کا مشورہ دیدیا
کیپشن: زرتاج گل بچے کو گود میں اٹھائے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے گود میں اٹھائے بچے کے والدین کو نام تبدیل کرنے کا مشورہ دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر زرتاج گل کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے ایک چھوٹے بچے کو گود میں اٹھایا ہے ،پی ٹی آئی رہنما سامنے موجود بچے کے والد سے اس کے نام کے بارے میں پوچھتی ہیں تو وہ کہتے ہیں بچے کا نام ” ثناءاللہ “ ہے جس پر زرتاج گل حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے والدین کو بچے کا نام تبدیل کرنے کامشورہ دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترک ڈرامہ ”کورولوس عثمان“ کے اہم اداکار انتقال کر گئے