ترک ڈرامہ ”کورولوس عثمان“ کے اہم اداکار انتقال کر گئے

May 01, 2023 | 17:27:PM
ترک ڈرامہ ”کورولوس عثمان“ کے اہم اداکار انتقال کر گئے
کیپشن: ترک ڈرامہ کورولوس عثمان کے کردار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ترک ڈرامہ ”کورولوس عثمان“ میں اہم کردار ادا کرنے والے مایہ ناز اداکار جنید آرکین انتقال کر گئے۔
ترک میڈیا کے مطابق سنیما کی تاریخ میں اپنی بے مثال فلموں کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے جنید آرکین کی طبیعت اچانک بگڑگئی جس پر انہیں ہسپتال لے جایا گیاتاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
 جنید آرکین کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی ہے، ان کا اصلی نام فخر الدین جریکلی باتیر تھا، وہ 1937ءمیں ایسکی شہر میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1963ءمیں کیا تھا۔ 
جنید آرکین نے عالمی شہرت یافتہ ڈرامہ ”کورولوس عثمان“ میں اہم کردار ادا کیا تھا، وہ سفید داڑھی والوں کے سربراہ کے کردار میں نظر آئے تھے، ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران وہ کورونا وائرس کا بھی شکار ہوئے تاہم صحتیاب ہوتے ہی انہوں نے دوبارہ شوٹنگ کا آغاز کردیا تھا۔


عثمان کا کردار ادا کرنے اداکارہ براق اوزچیوت، مہمت بزداغ سمیت ٹی وی کے مختلف اداکاروں، پروڈسرز نے بھی ان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔مہمت بزداغ کا کہنا ہے کہ جنید ترک سنیما کے ماسٹر اور ہمارے بچپن کے ہیرو تھے، انہوں نے وبائی مرض کورونا سے لڑ کر سیٹ پر دلیرانہ واپسی کی تھی، اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔
کورولوس عثمان کے ہیرو براق ازچیوت نے بھی اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ جنید ہمارے لیجنڈری اداکار تھے اور ہمارے دلوں میں ان کا بہت خاص مقام تھا یہ مقام ہمیشہ رہے گا۔ان کا کہنا ہے کہ جنید کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، بے شک جنید آرکین ایک بے حد ملنسار، خوش اخلاق شخص تھے، ہم ان کی مغفرت کیلئے دعاگو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حج اور عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات نے اہم پیشگوئی کردی