حج اور عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات نے اہم پیشگوئی کردی

May 01, 2023 | 16:52:PM
حج اور عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات نے اہم پیشگوئی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مصر میں قومی ادارہ برائے فلکیاتی تحقیق کے تیار کردہ فلکیاتی کیلینڈر میں ماہ ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش کی متوقع تاریخ کا اعلان کردیا گیاہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش اتوار 29 ذی القعدہ 1444ھ بمطابق 18 جون 2023ء کو کنجکشن کے فورا ًبعد مکہ اور قاہرہ کے وقت کے مطابق ٹھیک چھ بج کر 38 منٹ پر ہوگی جبکہ اس سال یوم عرفات 27 جون 2023ء بروز منگل کو اور عید الاضحیٰ 28 جون 2023ء بروز بدھ کو ہو گی۔

ماہرین فلکیات  کا کہنا ہے کہ نیا چاند مکہ مکرمہ کے آسمان پر 29 منٹ تک اور قاہرہ میں اس دن غروب آفتاب کے بعد 36 منٹ تک رہے گا،جہاں تک عرب اور اسلامی دارالحکومتوں اور شہروں کا تعلق ہے، نیا چاند اس دن غروب آفتاب کے بعد 7 سے 44 منٹ کے درمیان رہے گا۔اس حساب سے ماہِ ذوالحجہ 1444 ہجری کا آغاز سوموار 19، 2023 عیسوی کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس کارروائی،رہائشگاہ پر کیا ہوا تھا؟چودھری شجاعت نے بتا دیا