کراچی میں عید کے پہلے روز ٹریفک حادثات ۔۔ 9 افراد جاں بحق

May 04, 2022 | 12:08:PM
کراچی میں عید کے پہلے روز ٹریفک حادثات ۔۔ 9 افراد جاں بحق
کیپشن: ٹریفک حادثات(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شہرقائد میں عید کے پہلے روز مختلف ٹریفک حادثات میں 9 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ، لیاقت آباد  اور اسٹیل ٹاؤن لنک روڈ حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ کٹی پہاڑی پر ٹریفک حادثے میں 2 افراد چل بسے،پولیس کا کہنا ہےکہ  بلدیہ میں 1 اور حب چوکی کے قریب حادثے میں 2 افراد جان سے گئے جبکہ جیل چورنگی کے قریب گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکرسے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔