نئے بلدیاتی ایکٹ 2025 پر عملدرآمد کا باقاعدہ آغاز

Mar 04, 2026 | 12:04:PM
 نئے بلدیاتی ایکٹ 2025 پر عملدرآمد کا باقاعدہ آغاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)پنجاب میں نئے بلدیاتی ایکٹ 2025 پر عملدرآمد کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔
بلدیاتی انتخابات کیلئے ڈیمارکیشن کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ لاہور کی 9 ٹاؤن کارپوریشنز کے نئے نام بھی نوٹیفائی کردئیے گئے،ٹاؤن کارپوریشنز کی ڈیمارکیشن کے نتیجے میں یونین کونسلزکی تعداد کا بھی تعین کر لیاگیاہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں 433 یونین کونسلز بنیں گی ،ہریونین کونسل کی آبادی 21ہزار سے 29ہزار تک کی رکھی گئی ہے،قبل ازیں شہر میں 500یونین کونسلز بنانے کی ورکنگ کی گئی تھی۔
ٹاؤن کارپوریشن ماڈل ٹاؤن کی آبادی 22لاکھ 97ہزار نفوس پر مشتمل ہوگی جس میں 21موضع جات ہیں اور 77یونین کونسلز بنیں گی۔
ٹاؤن کارپوریشن شالیمار ٹاؤن کی آبادی 21لاکھ 48ہزار 724نفوس پر مشتمل ہوگی،اس میں 22موضع جات  ہیں اور72یونین کونسلز بنیں گی۔
ٹاؤن کارپوریشن لاہور سٹی 20لاکھ 66ہزار 740 نفوس پر مشتمل ہوگی جس میں 26 موضع جات شامل ہوں گے جبکہ 69 یونین کونسلز بنیں گی۔
ٹاؤن کارپوریشن راوی ٹاؤن کی آبادی 13لاکھ 96ہزار 318 افراد پر مشتمل ہوگی جہاں 23موضع جات ہوں گے جبکہ یونین کونسلز کی تعداد52 ہوگی۔
ٹاؤن کارپوریشن نشتر ٹاؤن کی آبادی 10لاکھ ایک ہزار 856 افراد پر مشتمل ہوگی جس میں 42موضع جات ہیں اور 40 یونین کونسلز بنیں گی۔
ٹاؤن کارپوریشن علامہ اقبال ٹاؤن کی آبادی 9لاکھ 38ہزار 250 نفوس پر مشتمل ہوگی،جس میں 19موضع جات ہوں گے جبکہ 37یونین کونسلز بنیں گی۔
ٹاؤن کارپوریشن رائے ونڈ ٹاؤن کی آبادی 7لاکھ 33ہزار 799 ، 51موضع جات اور 32یونین کونسلز بنیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں بارش ؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
ٹاؤن کارپوریشن صدر کی آبادی 6 لاکھ 17ہزار 728  ہوگی جس میں 81موضع جات اور 29یونین کونسلزہوں گی۔
ٹاؤن کارپوریشن واہگہ ٹاؤن کی آبادی 5لاکھ 49ہزار 226 افراد پر مشتمل ہو گی جس میں 62موضع جات ہیں اور 25یونین کونسلزبنیں گی۔