موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ؛حکم امتناع دینے کی درخواست مسترد، 7 دن میں جواب طلب

Mar 04, 2026 | 11:02:AM
موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ؛حکم امتناع دینے کی درخواست مسترد، 7 دن میں جواب طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی )اسلام آباد ہائیکورٹ نےموٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کے خلاف حکم امتناع دینے  کی درخواست مستردکرتے ہوئے حکام سے سات دن میں جواب طلب کر لیا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کے انتظامی حکم کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،درخواست گزاروکیل کی جانب سے ایم ٹیگ لگانے کے عمل کو فوری روکنے کی استدعاکی گئی،تاہم درخواست گزار کو عدالت سے فوری حکم امتناع نہ مل سکا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے  چیف جسٹس سرفراز ڈوگرنےدرخواست گزاروکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ایم ٹیگ تو اسی لئے لگوایا جا رہا ہے تاکہ موٹر وہیکل کا پتہ چل سکے،یہ آپ کے لئے ہی تو کیا جا رہا ہے،یہ اس لئے بھی کیا جا رہا ہے تاکہ آپ کو رجسٹر کر لیا جائے تاکہ پتہ چل سکے،یہ حکومت کا پالیسی کا معاملہ ہے۔
درخواست گزار وکیل نے حکم امتناع کی استدعاکرتے ہوئے کہاکہ انتظامی حکم کو قانونی میکنزم میں ہونا ضروری ہے، لوگوں کو بہت زیادہ پریشانی ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران اسرائیل کشیدگی ؛متعدد ملکی اورغیر ملکی پروازیں منسوخ
عدالت نے حکم امتناع کی استدعامستردکرتے ہوئےحکام کو 7 دن میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔