سکردو میں تعلیمی ادارے مزید 2دن بند رہیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )سکردو میں تمام تعلیمی ادارے مزید 2 دن بند رہیں گے۔
ضلعی انتظامیہ سکردو کے مطابق امن عامہ کو لاحق خدشات کے پیش نظر تعلیمی ادارے مزید 2دن بند رہیں گے۔
دوسری جانب نگران وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کی زیرِ صدارت اسپیشل اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں مجموعی سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں واقعات پر جوڈیشل کمیشن کے قیام پر بھی غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:4 ممالک پربرطانوی ویزا پابندیاں،فہرست میں کون کون سے ممالک شامل؟جانیے
کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ریاست کی رٹ ہر صورت برقرار رکھی جائے گی، امن و امان کے قیام،سرکاری تنصیبات کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔