’مومنٹ آف دی میچ‘ حسن علی کا ناقابل یقین کیچ

Mar 04, 2023 | 10:30:AM
’مومنٹ آف دی میچ‘ حسن علی کا ناقابل یقین کیچ
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی نے کراچی کنگز کے خلاف باؤنڈری پر شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کرکٹ کو دنگ کردیا۔

حسن علی نے باؤنڈری سے باہر جاتی ہوئی گیند کو روک کر وین ڈر ڈوسین کیلئے کیچ کا موقع بنایا۔

کراچی کنگز کی اننگ کے 19 ویں اوور میں عرفان خان نیازی نے ٹام کرن کی گیند پر فضا میں شاٹ کھیلا، حسن علی نے باؤنڈری سے باہر جاتی گیند روک کر وین ڈر ڈوسین کی جانب پھینکی، جس کو وین ڈر ڈوسین نے باآسانی پکڑلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باؤلر حسن علی کی اس شاندار فیلڈنگ کو ’مومنٹ آف دی میچ‘ قرار دیا گیا۔

واضح رہے پاکستان سپر لیگ 8 کے 19 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر کراچی کنگز کے پلے آف میں جانے کے امکانات کو تقریباً ختم کردیا ہے۔