آصفہ بھٹو زرداری کے ماتھے پرپانچ ٹانکے لگے 

Mar 04, 2022 | 21:34:PM
آصفہ بھٹو زرداری، ماتھے، پانچ ٹانکے لگے
کیپشن: آصفہ بھٹو زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خانیوال میں عوامی مارچ کے دوران ڈرون کے ٹکرانے سے زخمی آصفہ بھٹو زرداری کے ماتھے پر پانچ ٹانکے لگے ہیں۔سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے بھی بلاول بھٹو کی ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے آصفہ بھٹو کی تصویر شیئر کردی۔
تفصیلات کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری کا زخم تین سے چار سینٹی میٹر بڑا تھا،آصفہ بھٹو زرداری طبی امداد ملنے کے بعد نجی ہسپتال سے روانہ ہو گئیں۔ ان کی حالت اب تسلی بخش ہے اور وہ واپس لانگ مارچ میں شریک ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرون کے ٹکرانے سے زخمی آصفہ بھٹو زرداری کی پہلی تصویر سامنے آگئی