ڈرون کے ٹکرانے سے زخمی آصفہ بھٹو زرداری کی پہلی تصویر سامنے آگئی 

Mar 04, 2022 | 21:13:PM
پیپلزپارٹی، عوامی مارچ،آصفہ بھٹو زرداری، زخمی، پہلی تصویر
کیپشن: آصفہ بھٹو زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کے دوران آصفہ بھٹو زرداری کی زخمی ہونے کے بعد پہلی تصویر سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خانیوال میں آصفہ بھٹو زرداری کارکنوں کا لہو گرمانے کنٹینر پر سامنے آئیں تو عوامی مارچ کی کوریج کرنے والا ایک ڈرون اچانک بے قابو ہو کر آصفہ بھٹو سے ٹکر ا گیا جس سے وہ زخمی ہو گئیں۔ آصفہ بھٹو کو ملتان کے نجی ہسپتال لے جا یا گیا جہاں ان کے ماتھے پر ٹانکے بھی آئے لیکن آصفہ بھٹو نے ساہیوال جا کر دوبارہ عوامی مارچ کو جوائن کرنے کا فیصلہ کیا۔ ماتھے پر زخم آنے کے بعد ان کی ایک تصویر بھی سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے ماتھے پر پٹی ہوئی ہے لیکن پھر بھی وہ مسکرا رہی ہیں اور کارکنوں کی جانب ہاتھ ہلا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی خاتون جاسوس کے 100ایرانی ذمے داران بارے ہوشربا انکشافات