سٹاک مارکیٹ میں تیزی ،روپے نے ڈالرکوپچھاڑدیا

Jun 04, 2026 | 11:01:AM
 سٹاک مارکیٹ میں تیزی ،روپے نے ڈالرکوپچھاڑدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کے باعث 100 انڈیکس ایک بار پھر ایک لاکھ 71 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیااور 100 انڈیکس میں 1004 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعدانڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 195 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 191 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں بھی کمی کا سلسلہ برقرار ہے ۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 2 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 43 پیسے ہو گئی ۔