مریم نواز  کی کاوشیں رنگ لے آئی،پنجاب ایگریکلچر میکانائزیشن کے دور میں داخل

Jun 04, 2026 | 10:08:AM
 مریم نواز  کی کاوشیں رنگ لے آئی،پنجاب ایگریکلچر میکانائزیشن کے دور میں داخل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے زرعی شعبے کی جدید خطوط پر ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، جس کے تحت پنجاب ایگریکلچر  میکانائزیشن کے دور میں داخل ہورہا ہے۔

صوبائی حکومت کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت ہائی پاور گرین ٹریکٹر، جدید کمبائنڈ ہارویسٹر اور سپر سیڈر جیسی جدید زرعی مشینری کھیتوں میں پہنچنا شروع ہوگئی ہے، اسکیم کے تحت 9500 ہائی پاور ٹریکٹرز پر 10 لاکھ روپے تک سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ 50 سے 65 ہارس پاور کے 10 ہزار ٹریکٹرز کسانوں کو 5 لاکھ روپے سبسڈی کے ساتھ دیے جا رہے ہیں۔

حکومتی منصوبے کے مطابق آئندہ مالی سال میں مزید 20 ہزار گرین ٹریکٹرز کسانوں کو فراہم کیے جائیں گے، جن پر ہائی ہارس پاور ٹریکٹرز پر 15 لاکھ روپے تک جبکہ 50 سے 65 ہارس پاور ٹریکٹرز پر ساڑھے 7 لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی۔

اس کے علاوہ پنجاب میں پہلی مرتبہ 12 اقسام کی ہائی ٹیک زرعی مشینری کی خریداری کے لیے تین کروڑ روپے تک بلا سود قرضوں کی اسکیم بھی متعارف کروائی گئی ہے۔

 تقریباً 200 ہائی ٹیک کمبائنڈ ہارویسٹر بھی کسانوں کو بلا سود قرضوں پر فراہم کیے گئے ہیں جبکہ گندم کی کٹائی کے لیے 50 جدید کمبائنڈ ہارویسٹر استعمال میں لائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیا آپ بھی راتوں رات امیر بننا چاہتے ہیں ؟ قرعہ اندازی میں شامل ہوکر قسمت آزمائیں 

چاول کی کاشت میں ماحول دوست طریقوں کو فروغ دینے کے لیے 5 ہزار سپر سیڈر کسانوں میں تقسیم کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے تقریباً 14 لاکھ ایکڑ رقبے پر چاول کی کاشت جدید طریقوں سے مکمل کی گئی، سپر سیڈر اسکیم کے دوسرے مرحلے میں مزید 5 ہزار سپر سیڈر فراہم کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ایگریکلچرکاشتکار بھائیوں کو جدت کی راہ پرگامزن کرنا میرا عزم ہے،ایگریکلچرمیکانائزیشن سے نہ صرف لاگت میں کمی آئے گی بلکہ پیداوار بھی بڑھے گی،سپرسیڈر کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں واضح کمی دیکھی جارہی ہے۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ جدید ترین زرعی مشینری کا استعمال کاشتکار کے لئے ناگزیر ہوچکا ہے،پنجاب میں چھوٹے کاشتکار کےلئے جدید ترین زرعی مشینری رینٹ پرحاصل کرنے کی سہولت بھی دے رہے ہیں۔