قتل کے بعد ثناء یوسف کے فالورز میں حیران کن اضافہ، تعداد تقریباً دوگنا ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثنایوسف کے ٹک ٹاک پر فالورز میں ان کی موت کے بعد حیران کن طور پر اضافہ ہوا ہے۔
قتل سے پہلے ثنایوسف کے فالورز کی تعداد 7 لاکھ سے کچھ زیادہ تھی لیکن ان کے قتل کے افسوسناک واقعے کے بعد فالورز کی تعداد تیزی سے بڑھی ہے۔ اب ان کے فالورز کی تعداد دوگنا کے قریب بڑھ چکی ہے ۔ اب ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر 13 لاکھ سے زیادہ فالورز ہیں۔

اس کے علاوہ ثنایوسف کی ٹک ٹاک پر ویور شپ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اپنی زندگی میں ان کے ویوز ہزاروں میں ہوتے تھے لیکن قتل کے بعد ان کی لگ بھگ تمام ویڈیوز کے ویوز ملینز تک پہنچ چکے ہیں۔
ممکنہ طور پر فالورز اور ویور شپ میں اضافہ ثنا یوسف قتل کیس ہائی لائٹ ہونے کی وجہ سے ہوا ہے ۔ پہلے جو لوگ انہیں نہیں بھی جانتے تھے، وہ بھی خبریں دیکھنے کے بعد ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی طرف گئے جس سے ویور شپ اور فالورز میں اضافہ ہوا۔
